متحدہ عرب امارات جانے کے منتظر پاکستانیوں کے لیے انتہائی بُری خبر آ گئی

0

متحدہ عرب امارات جانے کے منتظر پاکستانیوں کے لیے انتہائی بُری خبر آ گئی

جو پاکستانی آج اور اگلے چند روز میں امارات جانے کے لیے تیار بیٹھے ہیں، ان کے

لیے انتہائی مایوس کُن خبر آ گئی ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اماراتی حکومت

نے پاکستان سے آنے والی تمام مسافر پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ

پابندی پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال سے آنے والی مسافر

پروازوں پر بھی عائد کی گئی ہے۔

فی الحال اس پابندی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ اماراتی حکام کی جانب سے کہا

گیا ہے کہ اس پابندی کے بعد ٹرانزٹ ویزہ والے مسافروں کو بھی یو اے ای آنے کی

اجازت نہیں ہو گی۔ یہ پابندی پاکستان سے آنے والی مقامی ایئر لائنز کے ساتھ ساتھ تمام

بین الاقوامی ایئر لائنز پر بھی لاگو ہو گی۔ البتہ دیگر ممالک سے پاکستان جانے والے

مسافروں کو ٹرانزٹ ویزہ پر امارات رُکنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ماراتی حکام نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سے آنے والی کارگو فلائٹس  پابندی سے

مستثنیٰ ہوں گی۔ نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NCEMA)

کی جانب سے اب سے تھوڑی دیر پہلے پاکستان سمیت دیگر ممالک پر پابندی کا اعلان

کیا گیا ہے۔

___________________________________________________

 

شہباز شریف کا ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کی ماؤں کو خراج تحسین

عمران خان کی مدینہ منورہ میں ننگے پاؤں حاضری، پیپلزپارٹی کے ناصر حسین شاہ بھی عمران خان کے معترف

پاکستان میں عیدالفطر 14 مئی کو ہو گی، فواد چوہدری کی پیش گوئی

کراچی تین تلوار کلفٹن 12 کلو چوری سونے کا معمہ ساؤتھ پولیس انویسٹیگیشن  2 دن میں ہی نے حل کرلیا دکان کا مالک ہی ملوث نکلا 3کلو سونا برآمد

این اے 249 ضمنی الیکشن، ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی پی پی کی جیت برقرار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.