8 سال بعد آنے والے فیصلے میں عجلت ڈھونڈنے والوں پر حیرانی ہے، ترجمان الیکشن کمیشن

0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن کی اہم وضاحت سامنے آ گئی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح چند اشخاص گمراہ کن اور جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، پروپیگنڈا کیا گیا الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کے  معاملے پر عجلت میں دو فیصلے دیے، 8 سال بعد آنے والے فیصلے میں عجلت ڈھونڈنے والوں پر حیرانی ہے۔

 ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس پروپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، کمیشن نے ایک ہی فیصلہ دیا ہےجو صفحہ بہ صفحہ دستخط شدہ ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے فیصلہ آفیشل ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔

__________________________________________________________________

کراچی: پولیس ہیڈ کوارٹر میں دھماکا، 2 اہلکار شہید

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.