ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیاں لگائی جائیں گی

0

 ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیاں لگائی جائیں گی

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر مختلف قسم کی پابندیاں عائد کرنے کے لیے محکموں سے تجاویز مانگ لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر صحت پنجاب کی زیر صدارت کورونا سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں ویکسینیشن سے متعلق مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس میں ویکسینیشن نہ کرانے والوں کی شاپنگ مالز، ہوٹل میں داخلہ بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ویکسینیشن نہ کرانے والوں کا موبائل سم کارڈ بلاک کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لوگوں کی صحت اور زندگیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کورونا سے چھٹکارہ ویکسینیشن کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ہ کورونا پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

مریم نواز کا جاوید لطیف کی ضمانت منظور ہونے پر ردعمل آگیا

جاوید لطیف کی درخواست ضمانت منظور کرلی

 واجد ضیاء کو ڈی جی ایف آئی اے کے عہدے سے ہٹادیا گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.