عمران خان پر اعتماد نہ کرنے والوں کی پارٹی میں رہنے کی گنجائش نہیں، شاہ محمود قریشی

0

عمران خان پر اعتماد نہ کرنے والوں کی پارٹی میں رہنے کی گنجائش نہیں، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے

والوں کی رکنیت متاثر ہو سکتی ہے، عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے بانی

چیئرمین ہیں اور ان پر اعتماد نہ کرنے والوں کی پارٹی میں رہنے کی گنجائش نہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوہئے انہوں

نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام منتخب اراکین عمران خان کے ڈسپلن کے

پابند ہیں، اعتماد کے ووٹ اور فنانس بل پرکوئی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں

کرسکتا جب کہ حکومتی مؤقف کے ساتھ نہ چلنے والوں کی رکنیت متاثر ہوسکتی ہے

اس لیے یقین ہے وہ ایسا نہیں کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان آپ کے لیڈر ہیں تو ان پر اعتماد

کریں، اگرآپ عمران خان پر اعتماد نہیں کرتے توآپ کے پاس تحریک انصاف میں

رہنے کی گنجائش نہیں رہتی کیوں کہ پی ٹی آئی عمران خان ہے، عمران خان بانی

چیئرمین ہیں، عمران خان نہ ہوتے اور ان کے ووٹرز نہ ہوتے تو یہ لوگ

بھی اسمبلی میں نہ ہوتے، عمران خان کو لیڈر مانتے ہیں تو لیڈر کے فیصلوں پر

آمادگی ظاہر کرنا ہوتی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے اراکین کو دعوت دی، ان کی

گفتگو سنی اور یقین دلایا کہ ناانصافی نہیں ہوگی، ان کی خواہش تھی کہ تحقیقات

کیلئے ان کی پسندیدہ شخصیت کو نامزد کیا جائے، وزیراعظم نے ان کے کہنے پر علی

ظفر کو ذمہ داریاں سونپیں، اب علی ظفر نے ابھی اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنا

ہے۔  پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان

جہانگیر خان کے ہم خیال سیاستدانوں نے جہانگیر ترین گروپ کے باقاعدہ قیام کا

اعلان کیا، جہانگیر ترین گروپ نے فوری طور پر قومی اور صوبائی اسمبلی میں

پارلیمانی لیڈرز بھی مقرر کردیے ہیں، پنجاب اسمبلی کے رکن نذیر چوہان کے مطابق

راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر جبکہ سعید اکبر نوانی پنجاب

اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔

___________________________________________________

ایسی حکومت کا حصہ نہیں ہوسکتا جو اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرے: گورنر پنجاب

 حافظ سعد رضوی کی رہائی کا معاملہ ، عدالت نے حکومت سے رپورٹ طلب کر لی

جہانگیر ترین گروپ کا اعلان سامنے آتے ہی شاہ محمود قریشی کی ٹیم میدان میں آگئی

جہانگیر ترین کاہم خیال گروپ اب خبیرپختون خوا اسمبلی میں کیا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ؟

اسمبلیاں تحلیل ہونے کا خدشہ، جہانگیر ترین گروپ کے اراکین اسمبلی کا مستعفی ہونے کا عندیہ

جہانگیر ترین کا الگ گروپ، قیام کی اصل وجہ بتا دی

اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 52ہزار فلسطینی بے گھر ہو گئے

لندن پولیس آفیسر کو  فلسطین کے حق میں نعرے لگانے پر تحقیقات کا سامنا

پابندیاں بر قرار رہیں گی ، کم ہوں گی یا بڑھیں گی فیصلہ آج ہوگا

اسرائیل اور فلسطین کے مابین فوری معاملات طے اور سیز فائر کیلئے کام کر رہے ہیں ، اقوام متحدہ 

برطانوی کرکٹر بھی فلسطینی شہریوں پر جاری مظالم پر چپ نہ رہ سکے، اہم پیغام جاری کردیا

فلسطینیوں کی بے بسی کا اصل سبب کیا ہے ؟ اداکارہ نیلم منیرنے اپنا درد دل بیان کردیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.