دہشت گردی کو کچلنے کیلئے ایک لمحہ ضائع کئے بغیر آگے بڑھنا ہو گا: شہباز شریف

0

پشاور(اردوخبریں نیوزڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو کچلنے کیلئے ایک لمحہ ضائع کئے بغیر آگے بڑھنا ہو گا،  اس ناسور پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل خرچ کریں گے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پشاور میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت وفاقی وزرا، کور کمانڈر، انسپکٹر جنرل پولیس ( آئی جی پی ) خیبر پختونخوا اور دیگر اداروں کے سربراہان شریک ہیں، اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چند سال قبل دہشت گردی پر قابو پا لیا تھا، قوم سوال کر رہی ہے کہ اس ناسور نے دوبارہ کیوں سر اٹھایا، واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر الزامات تکلیف دہ تھے، خود کش دھماکے کو ڈرون حملہ کہنا افسوس ناک تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے 417 ارب دیئے گئے، ان کا احتساب ہونا چاہئے، اگر آدھے فنڈز بھی درست مقاصد کیلئے استعمال کئے جاتے تو خیبر پی کے کے عوام چین کی نیند سوتے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود دہشت گردی پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

اختلافات بھلا کر ہم نے قوم کو یکجا کرنا ہے، ہمیں ہر طرح کے اختلافات کو ایک طرف رکھ دینا چاہئے۔ آج تنقید برائے تنقید سے گریزکرنا پڑے گا۔ شہریوں نے دلیری اور بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، تاریخ ان شہریوں کا ذکر سنہری حروف میں کرے گی، امید ہے عمران خان بھی اے پی سی کا حصہ بنیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.