آج ملک بھر میں یوم فضائیہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہاہے

0

آج ملک بھر میں یوم فضائیہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہاہے

آج ملک بھر میں یوم فضائیہ ملی جو ش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ، 7 ستمبر 1965 کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات و بہادری کی ایسی داستانیں رقم کیں جو آج بھی زبان زد عام ہیں ۔

6 ستمبر 1965 کو زمینی محاذ پر بری طرح شکست کھانے پر بھارت نے 7 ستمبر کو اپنی فضائیہ کو استعمال کیا جس پر پاکستانی شاہین بھی فوری حرکت میں آئے اور کینبرا ، سٹار فائٹرز ، سیبر اور ایف 12 طیاروں سے دشمن کے ہر اس طیارے کو نشانہ بنایا جو پاک فضاؤں میں داخل ہوا ، اس کے بعد شاہینوں نے دشمنوں کے گھر میں گھس کر بھی ان کا بھاری جانی و مالی نقصان کیا۔

المی شہرت یافتہ سکوادرن لیڈر ایم ایم عالم نے محض چند سیکنڈز میں دشمن کے پانچ جنگی طیارے مار کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ۔ چھ ستمبر کو زمینی محاز کے بعد سات ستمبر کو بھارت کو لڑاکا طیاروں کی لڑائی میں بھی خفت اٹھانا پڑی ۔

اس عظیم کامیابی کو یاد کرتے ہوئے  پاکستانی قوم ہر سال 7 ستمبر کو یوم فضائیہ مناتی ہے اور دفاع وطن کے عہد کی تجدید کرتی ہے ۔ 

__________________________________________________________________

عدلیہ آزادی کے وہ نتائج نہیں آئے جو آنے چاہیے تھے، وزیرا عظم عمران خان

مقصد توانائی پیداوار، ترسیل اور نظام تقسیم کی اصلاح ہے، وزیراعظم

وقار یونس کے استعفے کے بعد ایک اور بڑی خبر آگئی ، محمد عامر نے ریٹائر منٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.