کابل ائیر پورٹ کے قریب دھماکوں کے بعد طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا رد عمل بھی سامنے آگیا

0

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل ائیر پورٹ کے قریب ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کردی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ کابل ائیر پورٹ پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھماکہ ایسے علاقے میں ہوا جہاں سیکیورٹی کی ذمہ داری امریکی فوج کی تھی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان اپنے لوگوں کی سیکیورٹی پر توجہ دے رہے ہیں ،فساد پھیلانے والوں کو سختی سے روکا جائے گا ۔

واضح رہے کہ کابل ائیر پورٹ کے قریب یکے بعد دیگر ے دو دھماکے ہوئے جن میں 13افراد کے جاں بحق جبکہ 60افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

__________________________________________________________________

سول ایوی ایشن نے کابل سے پاکستان آنے والی پروازوں کیلئے انتہائی اہم ہدایات نامہ جاری کر دیا

از خود نوٹس لینے کے طریقہ کار کیس کا فیصلہ محفوظ ، آج ہی سنایا جائے گا

حسین حقانی کو بڑا جھٹکا، پاکستان واپس لانے کیلئے بڑا قدم اٹھالیا گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.