شادی کے موقع پر دولہا کے سہراباندھنے کی روایت لیکن اب ایک بھارتی دولہا ایسا سہرا سجائے سامنے آگیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا

0

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی بیاہ پر دولہا کو سہرا باندھنے کی روایت ہوا کرتی تھی جو اگرچہ اب ختم ہی ہو چلی ہے اور کم ہی دولہے سہرا باندھتے ہیں مگر گزشتہ دنوں بھارت میں ایک دولہا نے ایسا سہرا باندھا کہ سوشل میڈیا ہر ہلچل مچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق اس دولہا کا سہرا اتنا لمبا ہوتا ہے کہ دولہے کے پیروں کو چھو رہا ہوتا ہے اور پورا دولہا اپنے سہرے کے پیچھے چھپا ہوا ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس دولہے کی انسٹاگرام اکاﺅنٹ ’khadeer7395‘ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک تین لاکھ سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں۔ کمنٹس میں صارفین اس سہرے پر اپنی حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور دولہے پرپھبتیاں کس رہے ہیں۔ ایک آدمی نے لکھا ہے کہ ”یہ دولہا ہے یا گلدستہ۔“

 ایک اور شخص نے لکھا ہے کہ ”لگتا ہے سونے کے لیے یہ آدمی سہرا ہی بچھائے گا۔“ایک لڑکی نے لکھا ہے کہ ”ایسا لگ رہا ہے جیسے مزار پر چادر چڑھا دی ہو۔“

نواسہؓ رسولﷺ نےاپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکےدین اسلام کو حیات نو بخشی :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

”میں اس لیے فرار ہوا کیونکہ میں نہیں چاہتا تھا کہ مجھے بھی نجیب اللہ کی طرح ۔۔“اشرف غنی کا اپنے ویڈیو پیغام میں بڑا دعویٰ

یوم عاشور ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے ،لاہور اور کراچی میں مرکزی جلوسوں کا آغاز ہو گیا

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.