دہشتگردوں کا علاج نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہے: آصف زرداری

0

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا علاج صرف نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کرنا ہے۔

جاری کیئے گئے ایک بیان کے ذریعے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کا علاج دہشت گردی کی نرسریوں کو گرانا ہے۔

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے وطن دشمن سمجھ کر نمٹنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ تازہ واقعے میں شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 5 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق اسپن وام کے علاقے میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

اس حملے میں ایف سی کے 4 جوان اور لیوی کے 1 سب انسپکٹر شہید ہوئے ہیں۔

_____________________________________________________________

بارشوں سے گوادر کے ڈیم بھر گئے: جام کمال

سمندری طوفان کا 9 واں الرٹ جاری

عمر شریف کا انتقال، جرمن اسپتال نے ابتدائی دستاویز جاری کر دی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.