لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں تشدد اور ہراسگی کا نشانہ بننے والی ٹاک ٹاکر عائشہ اکرم کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی، پولیس نے مقدمے میں ڈکیتی اور زخمی کرنے کی دفعات بھی شامل کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق عائشہ اکرم کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق خاتون کے جسم پر خراشوں کے نشان پائے گئے جس کی وجہ سے ایف آئی آر میں زخمی کرنے کی دفعہ کا اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے خاتون سے ڈکیتی کے الزام میں دفعہ 395 بھی شامل کردی ،پولیس نے ترمیمی ایف آئی آر کی کاپی عدالت میں بھی جمع کرادی ہے۔
___________________________________________________
کلفٹن میں سمندر کنارے پھنسا بحری جہاز نکالنے میں سودمند پیشرفت
چیئرمین پی سی بی کا نام سامنے آگیا، کون سی بڑی شخصیت کا نام سامنے آیا