ترک صدر طیب اردگان فلسطینوں پر مظالم رکوانے کے لیے متحرک

0

ترک صدر طیب اردگان فلسطینوں پر مظالم رکوانے کے لیے متحرک

ترک صدر رجب طیب اردگان نے فلسطینوں پر مظالم رکوانے کے لیے پوپ فرانسس

سے مدد مانگ لی۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے پوپ فرانسس سے فون پر رابطہ

کیا ہے جس میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔  ترک صدر کے دفتر  کی

جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ترک صدر نے پوپ فرانسس سے فلسطینیوں کے

قتل عام رکوانے میں مدد پر زور دیا۔

ترک صدر نے پوپ فرانسس سے فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل پر پابندیاں لگانے

پر بھی زور دیا۔ ترک صدر نے کہا کہ جب تک عالمی برادری اسرائیل پر پابندیاں نہیں

لگاتی فلسطینی قتل عام کا نشانہ بنے رہیں گے۔ مزید ترک صدر نے کہا  کہ جب تک

عالمی برادری اسرائیل کو سزا نہیں دیتی اس وقت تک  فلسطینیوں کا قتل عام جاری

رہے گا، انہوں نے عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس سے کہا کہ مسیحی دنیا

اور عالمی برادری کو متحرک کرنے کے لیے پوپ کے پیغامات اہم ہیں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

غزہ پر ساتویں روز بھی اسرائیل کی وحشیانہ بمباری 42 فلسطینی شہید درجنوں زخمی

وفاقی حکومت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا

  فلسطینیوں پر اسرائیل مظالم، بلوچستان حکومت کا بڑا اعلان ، سب صوبوں پر بازی لے لی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.