آئندہ برس 12 ممالک کو قحط اور فاقہ کشی کا خطرہ

0

آئندہ برس 12 ممالک کو قحط اور فاقہ کشی کا خطرہ

اقوام متحدہ کے خوراک سے متعلق ذیلی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ:
‘آئندہ برس بد ترین انسانی بحران کا سال ثابت ہو سکتا ہے اور 12 ممالک قحط کے خطرات سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ادارے کے سربراہ ڈیوڈ بیس لے نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منعقدہ کووڈ۔ 19 سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ آیندہ صحیح معنوں میں آفت زدہ سال ثابت ہو گا۔

عام وبا اور جنگوں کے باعث انسانی ضروریات میں 2 گنا اضافہ ہونے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے بیسلے نے مزید کہا کہ قحط اور فاقہ کشی 12 ممالک کے دروازوں پر دستک دے رہی ہے اور دنیا اس خطرے کے سدباب کے لیے فی الفور اقدامات کرے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کووڈ 19 سے بچاؤ کی ویکسین کے حصول کی دوڑ میں غربا روندے جا سکتے ہیں۔

‘  اقوام متحدہ کے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ امیر ممالک جب ویکسین کے حصول کی دوڑ شروع کریں گے تو اس میں غربا کے روندے جانے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ:
ایک ایسے وقت میں جب امیر ممالک ویکسین متعارف کرانے جارہے ہیں تو ایسے میں غربا کو نظرانداز کیے جانے کا بھی خطرہ موجود ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.