ناقابلِ شکست پاکستان ٹیم آسٹریلیا کو دھول چٹانے کو تیار

0

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2021  کے سیمی فائنل میچ میں ناقابلِ شکست پاکستان ٹیم آسٹریلیا کو بھی دھول چٹانے کو تیار ہے، ٹیم کی بیٹنگ نمبر ون، بولنگ اٹیک بھی زوردار ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہر پلیئر اسٹار ہے، شاہین آفریدی، حارث اور عماد کینگروز کو جال میں پھنسائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بابر، رضوان، شعیب اور آصف علی بولرز کی درگت بنائیں گے، بھارت اور نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا سے پرانا حساب کتاب چکتا کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 2010 کی ہار کا بدلہ چکائیں گے، ناک آؤٹ میں کینگزوز کو زیر کرکے دکھائیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں نے اب تک چھ میچز کھیلے ہیں، تین، تین میچز جیت کر دونوں کا حساب برابر ہے۔

__________________________________________________________________

سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج

بختاور بھٹو کے بیٹے کی نئی تصویر جاری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.