آپ جیسا خوبصورت دلنشیں
اس جہاں میں دوسرا کوئی نہیں
جھیل آنکھوں میں عجب ھے ساحری
بھول جائے شاعروں کو شاعری
آج کر لیں میری الفت کا یقیں
حسن ھے جیسے بہاروں کا شباب
لا نہیں سکتا کوئی بھی جسکی تاب
ہیں ادائیں کافرانہ نازنیں
گال سرخ اپکے ہیں لا جواب
ہونٹ بھی ہیں آپکے کھلتے گلاب
چاند چہرہ آپ کا ھے آفریں
ہر ادا شہزاد ھے توبہ شکن
دیدہ زیب آپ کا ھے پیرہن
آپ ہی اب تو ہوئے دل میں مکیں