امریکا کا افغانستان میں ڈرون حملہ،کابل ائیرپورٹ پرحملے کے ماسٹر مائنڈ کی ہلاکت کا دعویٰ

0

ابل ائیرپورٹ پر خودکش دھماکے کے بعد امریکا نے افغان صوبے ننگر ہار میں داعش کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ کردیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملے میں کابل ائیرپورٹ حملے کا منصوبہ ساز مارا گیاہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کا کہنا ہے فورسز نے افغان صوبے ننگرہار میں داعش جنگجوو¿ں کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ کیاجس میں داعش خراسان سے تعلق رکھنے والا کابل ائیرپورٹ حملے کا منصوبہ ساز مارا گیا، حملے میں کسی عام شہری کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

قبل ازیں امریکہ کے صدر جوبائیڈن کو قومی سلامتی کی ٹیم نے کابل میں ایک اور حملے سے متعلق خبردار کیا تھا۔امریکی صدر جوبائیڈن کو امریکی کمانڈرز نے داعش پرحملے کا منصوبہ بھی پیش کیا تھا۔

____________________________________________________________

کروناوائرس،24گھنٹوں میں 4ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، اموات کتنی ہوئیں؟ جانئے

:روضہ رسول صلی الہہ علیہ والہ وسلم کادروازہکھلنا

معاشی بہتری کے لئے حکومت کیا بڑے اقدامات کرنے جا رہی ہے وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایک ایک چیز کھل کر بتا دی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.