امریکی صدر کی داعش کوسنگین نتائج کی دھمکی 

0

 امریکی صدر کی داعش کوسنگین نتائج کی دھمکی 

امریکی صدر جوبائیڈن نے  داعش کو کابل ایئرپورٹ دھماکوں کا ذمہ دارقرار دیتے ہوئے اسے سنگین نتائج کے لیے تیار رہنے کی دھمکی دے دی ہے۔

  صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شدت پسند تنظیم کی قیادت پر حملوں کا حکم دیا اور کہا کہ ”کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکوں کے حوالے سے داعش اور طالبان کے درمیان گٹھ جوڑ کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ اگرچہ طالبان اچھے لوگ نہیں ہیں لیکن وہ یہ دھماکے نہیں کر سکتے کیونکہ کابل ایئرپورٹ تک راستہ کھلا رکھنا ان کے اپنے مفاد میں ہے۔“

صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ”امریکی فوجیوں پر حملے کی منصوبہ بندی داعش کے شدت پسند اور نیٹو افواج کے انخلاءکے بعد افغانستان کی جیلوں سے نکلنے والے لوگ کر رہے ہیں۔ ان دھماکوں کے ذمہ دار جہاں کہیں بھی ہوں گے، ہم انہیں ڈھونڈ نکالیں گے۔ انہیں ہر صورت اس حملے کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ ہم ان بم حملوں کے ذمہ داروں کو اپنی طاقت سے اور اپنی مرضی کے مقام پر بھرپور جواب دیں گے۔ “ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے خودکش دھماکوں میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 90افراد ہلاک اور 140سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ ہلاک اور زخمیوں میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔داعش کی طرف سے ان دھماکوں کی ذمہ داری بھی قبول کر لی گئی ہے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

سی بی سی وارڈ 8 جماعت اسلامی کے الیکشن آفس کا افتتاح

کابل ائیر پورٹ کے قریب دھماکوں کے بعد طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا رد عمل بھی سامنے آگیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.