عثمان مرزا کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے شریک ملزم بلال مروت کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

0

ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عثمان مرز ا کیس میں شریک ملزم بلال مروت کی ضمانت

کا 16 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔

مقامی اخبار’ جنگ ‘ کے مطابق جسٹس طارق محمود نے تحریری فیصلے میں فریقین کے وکلاءکے دلائل،

متاثرین کے بیانات اور پولیس رپورٹ کے حوالہ جات شامل کئے گئے ہیں۔

 فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پٹیشنر ایف آئی آر میں نامزد نہیں اورنہ ہی ویڈیو میں موجود ہےجبکہ متاثرین نے

پولیس اور مجسٹریٹ کے سامنے بیانات میں بھی پٹیشنر کا ذکر نہیں کیا۔پٹیشنر پر الزام ہے کہ وقوعے کے وقت

فلیٹ کے دروازے پر موجود تھا، پٹیشنر کی حد تک مزید انکوائری کی ضرورت ہے۔

فیصلے کے مطابق واقعہ 18 نومبر 2020ءکو ہوا اور اس کی ایف آئی آر 8 ماہ کی تاخیر سے درج ہوئی،

متاثرین نے واقعے کی ایف آئی آر ہی درج نہیں کرائی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ جواز قابل قبول نہیں کہ متاثرین نے خوف اور نفسیاتی دباوکے باعث پولیس کو آگاہ

نہ کیا، کم سن بچوں سے زیادتی کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے اور عدالتوں نے مثالی سزائیں سنائیں۔ہائی کورٹ

نے ملزم کو 10، 10 لاکھ روپے کے 2 مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

__________________________________________________________________

کرونا وائرس سے مزید 95 افراد جاں بحق، تین ہزار 221 نئے کیسز رپورٹ

پی ٹی آئی کے بیرسٹر سلطان محمود آزاد کشمیر کے صدر منتخب

افغانستان کا اقتدار اب طالبان کے پاس ہے ، برطانوی وزیر خارجہ نے اعتراف کر لیا

’’ہم نے افغان فوج کو سب کچھ دیا لیکن لڑنے کا حوصلہ نہیں دے سکے‘‘ امریکی صدر کا قوم سے خطاب

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.