افغانستان پر قبضے کے بعد طالبان کی پارکوں میں بمپر کاروں سے لطف اندوز ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی

0

افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کا قبضہ ہونے کے بعد سے ان کی پارکوں میں جھولے لینے، بمپر کاروں سے لطف اندوز ہونے اور صدارتی محل کے جم میں ورزش کرنے کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ڈیلی سٹار کے مطابق ایک ویڈیو میں طالبان کابل کے ایک ایمیوزمنٹ پارک میں بمپر کاریں چلا رہے ہوتے ہیں۔ ایوان صدر کے جم میں بنائی گئی ویڈیو میں طالبان نے راکٹ لانچر اور دیگر اسلحہ بھی اٹھا رکھا ہوتا ہے اور جم کی مختلف مشینوں پر ورزش کر رہے ہوتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ طالبان کی ورزش کرنے کی یہ ویڈیو اتوار کے روز اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے اور طالبان کے صدارتی محل میں داخل ہونے کے بعد بنائی گئی ہے۔ قبل ازیں بھی کئی ویڈیو منظرعام پر آ چکی ہیں جن میں طالبان جنگجوﺅں کو بچوں کی برقی گاڑیاں چلاتے اورپارک میں جھولے جھولتے دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ اتوار کے روز اشرف غنی اس وقت ملک سے فرار ہو گئے جب طالبان دارالحکومت کابل میں داخل ہوئے۔ اشرف غنی نے فرار ہونے کے بعد اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ خون ریزی سے بچنے کے لیے ملک چھوڑ کر گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ” ایوان صدر چھوڑ کر دوسرے ملک میں پناہ لینے سے میں نے ہزاروں معصوم لوگوں کی زندگیاں بچائی ہیں۔“

_____________________________________________________________

اشرف غنی ملک سے فرار ہونے بعد اب اس وقت کہاں پر ہیں ؟ بھائی حشمت غنی احمد زئی کا اہم ترین بیان سامنے آ گیا

اقبال پارک میں خاتون پر تشدد ، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا رد عمل سامنے آگیا

پی آئی اے نے برطانیہ کی سپریم کورٹ میں تاریخی مقدمہ جیت لیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.