اقبال پارک میں خاتون پر تشدد ، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا رد عمل سامنے آگیا

0

 وفاقی وزیر انسانی حقوق شیر ی مزاری نے گریٹر اقبال پارک میں خاتون پر تشدد کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لوگوں میں پر تشدد رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ سوچ بدل کر ہی ہم معاشرے کے کمزور افراد کے خلاف جرائم روک سکتے ہیں اورقوانین کے نفاذ سے پرتشدد رویے میں کچھ کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں وزارت انسانی حقوق پنجاب حکومت سے رابطے میں ہے جبکہ واقعہ سے متعلق ایف آئی آر درج ہو گئی ہے اور ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں۔پنجاب حکومت معاملے پر سخت کارروائی یقینی بنائے۔

یاد رہے کہ یوم آزادی کے دن مینا ر پاکستان گراو¿نڈ میں ٹک ٹک بناتے ہوئے لڑکی کے کپڑے پھاڑنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔اس دوران ملزمان نے لڑکی کو ہاتھوں سے اوپر اٹھایا اور اس دوران اس کے کپڑے بھی پھاڑ دئیے۔مقدمہ مدعیہ کے مطابق وہ اپنے چھ ساتھیوں کے ہمراہ ویڈیو بنانے کےلیے اقبال پارک میں موجود تھی جب لوگوں نے ان پر حملہ کیا،ملزمان نے میرے کپڑے پھاڑے اور مجھے ہوا میں اچھالتے رہے۔

_____________________________________________________________

پی آئی اے نے برطانیہ کی سپریم کورٹ میں تاریخی مقدمہ جیت لیا

مینار پاکستان گراؤنڈ میں لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کے حوالے سے آئی جی پنجاب کا اہم بیان سامنے آگیا

افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کر نے یا نہ کرنے کا فیصلہ کو ن کرے گا؟ وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتادیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.