عدم اعتماد پر ووٹنگ، قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 12 بجے تک ملتوی

0

اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دئیے جانے کے بعد قومی اسمبلی کا اہم اجلاس شروع ہو گیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔
ممبران قومی اسمبلی اپنی نشستوں پر براجمان ہو چکے ہیں، قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت کے 51 ارکان موجود ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان ابھی تک ہال نہیں پہنچے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کے آغاز میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق من و عن کارروائی کروں گا۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی سے اظہارِ خیال کیا ، اسمبلی ارکان اسمبلی کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا جس کے بعد اسپیکر نے اسمبلی اجلاس ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کر دیا۔

گذشتہ روز قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے ہفتہ کو طلب کیا جانے والا اجلاس کا چھ نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 9اپریل 2022 بروز ہفتہ صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا گیا ۔ چھ نکاتی ایجنڈے کے مطابق اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، پھر حدیث و نعت خوانی کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔
اس کے بعد الگ سے سوالات شامل کیے جائیں گے جس کے بعد فہیم خان توجہ دلاؤ نوٹس پر کنٹونمنٹ بورڈ میں کونسلرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ اٹھائیں گے۔ایجنڈے میں چوتھا آئیٹم تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا ہے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے 28 مارچ 2022 کو درج ذیل قرارداد پیش کر کے ووٹنگ کی درخواست کی تھی، اس قرارداد کے مطابق، ’اس قرارداد کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 95 کی شق (1) کے تحت اسلامی جمہوریہ پاکستان کا یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ اسے وزیر اعظم عمران خان پر عدم اعتماد ہے اور اس کے نتیجے میں وہ شق (4) کے تحت عہدہ چھوڑ دیں۔
اس کے علاوہ پوئنٹ آف آرڈر کے علاوہ رول18 کے تحت معاملات اٹھائے جائیں گے جبکہ توجہ دلاؤ نوٹس میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بات کی جائے گی۔

__________________________________________________________________

میں نے کوئی آئین نہیں توڑا، قاسم سوری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.