آئی ایم ایف سے تعاون اور تعلق برقرار رکھنا چاہتے ہیں،مفتاح اسماعیل

0

مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آج رات ساتویں جائزے کیلئے آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف سے تعاون اور تعلق برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت آئی ایم ایف سے اجلاس کے لئےتیاری کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ساتویں جائزے کی منظوری کیلئےآئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ تیل کے ریٹ،پیٹرولیم لیوی بڑھائی جائے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف انکم ٹیکس سلیب میں رد و بدل کا مطالبہ بھی کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف شعبوں کو حکومت پاکستان کی سبسڈی پر بھی آئی ایم ایف کو اعتراض ہے، توانائی کی قیمتوں میں اضافہ بھی آئی ایم ایف کے مطالبات میں شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ساتویں جائزے کے مذاکرات کامیاب ہوئے تو پاکستان کو 1 ارب ڈالر قسط جاری ہوگی۔

__________________________________________________________________

جب تک صدر صاحب کا نوٹی فکیشن نہیں آتا، گورنر کے طور پر کام کرتا رہوں گا، عمر سرفراز چیمہ

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.