Dr FarooqSattar کا مہاجر کلچر ڈے پرخصوصی پیغام urdukhabrain پر دیکھیں

0

Dr FarooqSattar کا مہاجر کلچر ڈے پرخصوصی پیغام urdukhabrain پر دیکھیں

سندھ کے وڈیروں کی طرح MQM کے شہری وڈیروں نے خوب مال بنایا، ڈاکٹر فاروق ستار (Dr Farooq Sattar)

24 دسمبر کو مہاجر کلچر ڈے کے موقع پر کریم آباد سے لے کر لیاقت آباد 10نمبر شہداء اردو چوک پیس واک کی جاے گی سربراہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار۔

کراچی ( بیوروچیف )

ہمیں اپنی ثقافت ادب طرز زندگی اپنے رہن سہن تہذیب وتمدن اپنی معاشرت پر فخر ہے دیگر قومیتوں کی طرح مہاجر بھی 24 دسمبر کو مہاجر کلچر ڈے جوش جذبےسے منائیں گے ان خیالات کا اظہار سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے اردو خبریں کے بیوروچیف جاوید ہاشمی سے ایک انٹرویو میں کیا مزید انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا ایجنڈا اور منشور ہے مہاجروں نے بغیر سیاسی طور پر جدوجہد کی اور پاکستان بنایا قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ مل کر ہندوستان کے صوبوں میں اقلیت  تھے وہاں رہ کر پاکستان بنایا اور یہاں آئے پاکستان بعد میں بنا ہم پہلے پاکستانی بنے مزید انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا یہ پاکستان کی مظبوطی اور استحکام کا پیغام ہے  ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان بنایا پاکستان کے لیے  قربانیاں دیں 20 لاکھ جانوں کا نذرانہ دیا ٹرینیں کٹیں قافلے لوٹے عصمتیں پامال ہوئیں جب مشرقی پاکستان بنا تو اس میں بھی مہاجر وں نے 7لاکھ جانوں کی قربانیاں دیں-مزید انہوں نے کہا آج بھی ہم پاکستان کے لیے کسی بھی قربانی سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ۔ایک سوال کے جواب میں کہا میں نے تو خالد مقبول صدیقی، پی ایس پی کے انیس قائم خانی کو، جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمن کو کہا کہ آپ بھی مہاجر ہیں آپ بھی مہاجر کلچر ڈے میں شامل ہوں مزید انہوں نے کہا کہ میرا مقصد  یہ ہے کہ ایم کیو ایم نوجوانوں کی تحریک ہے نئی قیادت نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہو بلدیہ عظمیٰ کراچی حیدرآباد کی بلدیہ سندھ کے تمام شہروں کی نما یندگی چالیس سال سے کم عمر کے نوجوانوں کو دینا چاہتا ہوں میں تو اسی ویژن کو ہی شرمندہ تعبیر ہوتا دیکھ رہا ہوں مزید انہوں نے کہا کہ کراچی حیدرآباد کے نوجوانوں کی ٹیمیں مجھے دعوت دینے آئیں ہیں ہم ایسے ہائی جیک نہیں کریں گے ہمیں کریڈٹ کی سیاست نہیں کرنی مزید سوال کے جواب میں انہوں نے کہا اچھے لوگ میئرمنتخب ہو کر آئیں گے تو ایمانداری سے کام بھی ہوگا لوگوں کا ٹیکس صحیح جگہ لگےگا تو کراچی کے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے- انشاءاللہ میں ان نوجوانوں کی سرپرستی کروں گا-اس انڑویو کے اختتام پرڈاکٹر فاروق ستار نےان اشعار سے کیا-

ان کا جو پیغام ہے وہ اہل سیاست جانیں”

ان کا جو پیغام ہے وہ اہل سیاست جانیں

میرا پیغام محبت جہاں تک پہنچے

“یہ محبت کا پیغام ہے

 

پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

بی ایم پی کے امیدواران کا بلامقابلہ منتخب ہونا پیشگی جیت کا اعلان ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.