ہمیں مزید 200 میگاواٹ بجلی کم مل رہی ہے

0

ے الیکٹرک کے سی ای او نے وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ سے رابطہ کر کے آگاہ کیا کہ ہمیں  این ٹی ڈی سی سے مزید 200 میگا واٹ کم بجلی مل رہی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے  کہا کہ  بجلی میں کمی سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کو آگاہ کر دیا ہے، جلد ہی  وفاقی حکومت سے بات کرکے مسئلے کا جلد حل نکالا جا رہا ہے۔سی ای او کے الیکٹرک نے کہا کہ غیر اعلانیہ اور رات کے وقت لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی ہوئی ہے ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ احتجاج ، دھرنے مسائل کا حل نہیں،  کے الیکٹرک لوڈ مینجمنٹ میں مزید بہتری لانے کی کوشش کرے شکایات کے ازالے کے لیے  شکایتی مراکز کوفعال رکھے۔

__________________________________________________________________

فی تولہ سونا 400 روپے سستا ہوگیا

کل سے شدید موسلا دھار بارشوں کا امکان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.