وزیراعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں کیا کچھ لکھا؟

0

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں کیا کچھ لکھا؟ مزار قائد پر موجود تاثرات کی کتاب کا عکس  اردو خبریں نے حاصل کرلیا۔ 

شہباز شریف نے تحریر کیا “قائد! میں آپ کی آخری آرام گاہ پر بصد احترام حاضر ہوں، میں مشکور ہوں کہ آپ نے ہمیں آزاد ملک دیا”

وزیراعظم شہباز شریف نے تحریر کیا کہ “قائد! ہم دل کی گہرائیوں سے معذرت چاہتے ہیں، ہم اس راستے پر نہیں چل سکے، جس کی آپ کو ہم سے امید تھی۔”

انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ “میں عوام کی بہتری کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا۔”

شہباز شریف نے لکھا “قائد! آپ کی امیدوں کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کریں گے۔”وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات کے اختتام پر اپنے نام شہباز شریف کی جگہ پر خادم پاکستان تحریر کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.