مہنگائی سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کیا کہا، جانے

0

مہنگائی سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کیا کہا، جانے

وزیر اعظم عمران خان نے آپ کا وزیر اعظم آپ کیساتھ پروگرام کے سلسلے کی

تیسری نشست میں عوام سے براہ راست گفتگو  کی – جس میں مہنگائی سے متعلق

سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ خطے میں سب سے سستا پٹرول پاکستان

میں ہے ، ایسا صرف اس لئے کیا تا کہ عوام پر بوجھ نہ پڑے ، دنیا میں بجلی ، گیس

کی قیمتوں میں 30فیصد اضافہ ہوا، کھانے پینے کی اشیا میں 29فیصد ، سریا وغیرہ

میں 41فیصد ، فوڈ آئل 84فیصد ، پام آئل 54.8فیصد، سویابین آئل 36فیصد مہنگا ہوگیا

ہے ، یہ صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے ، کورونا کے باعث ساری دنیا ایسے ہی

معاملات سے دو چار ہے ، ہم پر اس کا فرق پڑتا ہے ، بجلی مہنگی ہونے پر ہر چیز

مہنگی ہو جاتی ہے ، بجلی کے جو کنٹریکٹ ہمارے آنے سے پہلے کے ہیں ، آئی پی

پیزکے کنٹریکٹ تیس تیس سال پہلے کے ہیں ، قطر سے گیس کا کنٹریکٹ بھی ہمارے

آنے سے پہلے کا ہے ۔کنٹریکٹ میں کیپسٹی پیمنٹ کا لفظ استعمال ہوا ہے ، اس کا

مطلب ہے کہ جتنی بھی بجلی پیدا ہو گی ہم چاہے اسے خریدیں یا نہ خریدیں ہمیں اس

کی ادائیگی کرنی ہو گی ، ن لیگ کی حکومت میں کیپسٹی پیمنٹ 180 ارب روپے

تھے، 2018میں یہ ہماری حکومت میں 484ارب روپے میں پہنچ گئے تھے جبکہ آج

وہ پیمنٹ 900 ارب روپے پر پہنچ گئی ، 2023 میں یہ 1455ارب روپے پر پہنچ

جائے گی، یہ ماضی کے کنٹریکٹ کا بوجھ ہے جو ہم پر پڑا ہوا ہے ۔ اب انہوں نے

اتنی بجلی پیدا کر دی ہے کہ ہم وہ استعمال ہی نہیں کر پاتے لیکن ہمیں اس کی ادائیگی

کرنی پڑ رہی ہے ۔ گرمیوں اور سردیوں میں پاکستان میں بجلی کے استعمال میں تین گنا

کا فرق پڑتا ہے ، اگر گرمیوں میں 24ہزار میگاواٹ استعمال ہو تو سردیوں میں نو ہزار

میگاواٹ ہوتی ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کنٹریکٹ سائن ہونے کے بعد اس معاہدے پر بات

نہیں ہو سکتی لیکن مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے کہ انہوں نے آئی پی پیزسے معاہدوں پر

دوبارہ بات کی اور کنٹریکٹ میں 134ارب روپے کم کروائے ، 20سالوں میں

770ارب روپے کی کمی کرائی ، قطر کیساتھ ایل این جی معاہدے کو 13.37فیصد

رینٹ پر کیا تھا ، ہم نے قطر کیساتھ کنٹریکٹ 10.2فیصد پر کیاہے ا س سے 300ملین

ڈالرز کا فائدہ ہوا ہے ۔ ہماری حکومت بجلی کے پرانے کنٹریکٹس پر پھنسی ہوئی ہے

___________________________________________________

  وزیراعظم کی قوم کو عید کی مبارکباد اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین

ایسا تاثر گیا کہ ساری وزاراتِ خارجہ کو برا بھلا کہہ رہا ہوں

نیب نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ‏ڈالنے کیلئے وزراتِ داخلہ کو خط لکھ دیا

پنجاب حکومت کا عید کے بعد لاہورمیں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.