جہانگیر ترین کاہم خیال گروپ اب خبیرپختون خوا اسمبلی میں کیا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ؟

0

جہانگیر ترین کاہم خیال گروپ اب خبیرپختون خوااسمبلی میں کیا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ؟ راجہ ریاض نے بڑا اعلان کر دیا 

گزشتہ روز جہانگیر خان ترین نے عشائیے کے دوران گروپ کے قیام کا اعلان کیا اور

ساتھ ہی پارلیمانی لیڈرز کی تعیناتی کر دی گئی جس کے بعد سیاست میں بڑا بھونچال

آیا لیکن اب ہم خیال گروپ نے حکومت کو ایک اور زور دار جھٹکا دینے کی تیاریاں

شروع کر دی ہیں ۔

ہم خیال گروپ کے رہنما راجہ ریاض نے کہاہے کہ خیبر پختون خواہ سے پانچ ایم این

ایز کی حمایت حاصل ہو چکی ہے اور مزید سے رابطے میں بھی ہیں ، اراکین قومی

اسمبلی کے نام نہیں بتا سکتے ، وقت آنے پر ہی نام جاری کیئے جائیں گے ۔ انہوں

نے کہا کہ خیبر پختون خواہ اسمبلی میں فی الوقت گروپ کی ضرورت نہیں ہے اور

وقت آنے پر کے پی اسمبلی میں بھی گرو پ بنا سکتے ہیں ۔ 

جہانگیر ترین گروپ کے خیبر پختون خوا میں بھی اراکین قومی اسمبلی سے رابطے

جاری ہیں اور صوبے میں ایم این ایز کی حمایت کیلئے راجہ ریاض کو ٹاسک سونپ

دیا گیاہے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کی جانب

سے ہم خیال گروپ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنماں اور اراکین

اسمبلی کے اعزاز میں اعشائیے کے دوران جہانگیر ترین گروپ کے قیام کا اعلان

کردیا گیا۔ 

جہانگیر ترین گروپ نے فوری طور پر قومی اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرز

بھی مقرر کردیے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے رکن نذیر چوہان کا اس حوالے سے کہنا ہے

کہ راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ہے جب کہ سعید اکبر

نوانی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔ ہم نیوز کے شو میں نذیر چوہان نے

بتایا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ نے تین رکنی مذاکراتی کمیٹی بھی قائم کردی ہے جس

کے اراکین میں راجہ ریاض، نعمان لنگڑیال اور وہ خود شامل ہیں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

اسمبلیاں تحلیل ہونے کا خدشہ، جہانگیر ترین گروپ کے اراکین اسمبلی کا مستعفی ہونے کا عندیہ

جہانگیر ترین کا الگ گروپ، قیام کی اصل وجہ بتا دی

اسرائیل اور فلسطین کے مابین فوری معاملات طے اور سیز فائر کیلئے کام کر رہے ہیں ، اقوام متحدہ 

کورونا وباء بیوٹی پارلرز، شادی ہالز، مزارات اور پارکس مزید بند رکھنے کا فیصلہ

برطانوی کرکٹر بھی فلسطینی شہریوں پر جاری مظالم پر چپ نہ رہ سکے، اہم پیغام جاری کردیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.