پنجاب اسمبلی میں جو ہوا وہ آئین اور جمہوری اصولوں کے خلاف ہے، عمران خان

0

سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی سمیت دیگر تمام اقدامات کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سربراہ عمران خان نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنا پیغام جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ بھی ہوا وہ قابل مذمت ہے اور تمام جمہوری اصولوں اور آئینی دفعات کے خلاف ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ الیکشن کروانے کے لیے کوئی بھی چیئر پر موجود نہ تھا، ایسا انتخاب تمام اصولوں کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شیم مافیا کے ماتحت ہونے والے اس الیکشن کو ہم مسترد کرتے ہیں۔

__________________________________________________________________

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.