طالبان قیادت نے اپنے جنگجوﺅں کو سفارتی عمارتوں سے متعلق کیا ہدایات دی ہیں؟ رائٹرز نے بڑا دعویٰ کر دیا

0

طالبان قیادت نے اپنے جنگجوﺅں کو سفارتی عمارتوں سے متعلق کیا ہدایات دی ہیں؟ رائٹرز نے بڑا دعویٰ کر دیا

افغان طالبان نے کابل کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اب شہر میں موجود اپنے جنگجوﺅں کو سفارتی عملے کو احترام دینے کی اہم ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ” رائٹرز“ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ افغان طالبان کی جانب

سے اپنے جنگجوﺅں کو نظم و ضبط برقرار رکھنے اور کسی بھی سفارتی عمارت میں داخلے یا

ایمبیسی کی گاڑیوں سے متعلق کسی قسم کی مداخلت نہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

طالبان کی جانب سے اپنے کاروبار کی جانب جانے والے عام شہریوں کے معاملات میں بھی

مداخلت نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کابل سے امریکہ نے اپنا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرتے ہوئے

اپنے لوگوں کو نکالنے کا عمل شروع کر دیاہے جبکہ گزشتہ روز کابل ایئر پورٹ پر ہزاروں کی

تعداد میں شہری امڈ آئے تھے جو کہ ملک سے نکلنا چاہتے تھے ، شدید ہنگامہ آرائی اور حالات

خراب ہونے پر فضائی آپریشن معطل کرتے ہوئے طیاروں کو گراونڈ کر دیا گیا تھا تاہم آج حالات

گزشتہ روز کی نسبت بہتر دکھائی دے رہے ہیں ۔

_________________________________________________________

افغانستان کی موجودہ صورتحال تشویشناک ، ہماری حکومت اپنی پالیسی واضح کرے ، بلاول بھٹو کا مطالبہ

عثمان مرزا کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے شریک ملزم بلال مروت کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

کرونا وائرس سے مزید 95 افراد جاں بحق، تین ہزار 221 نئے کیسز رپورٹ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.