تمھاری حکومت ہے نکال کر لاؤ بھارت میں نوازشریف کا کونسا کاروبار ہے 

0

تمھاری حکومت ہے نکال کر لاؤ بھارت میں نوازشریف کا کونسا کاروبار ہے 

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے خلاف تمھاری سب تدبیریں بیکار اور چالیں ناکام ہوگئیں، تمھاری حکومت ہے نکال کر لاؤ بھارت میں نوازشریف کا کونسا کاروبار ہے؟۔

پلندری آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جلسوں نے انداز ہی بدل دیا ہے، آپ لوگوں نے نواز شریف کا دل خوش کردیا، دشمنوں نے نواز شریف کے ساتھ کیا کچھ نہیں کیا، کیا تم نوازشریف کی محبت لوگوں کے دلوں سے کم کرسکے؟۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کے دلوں میں نواز شریف کی محبت پہلے سے بڑھ گئی، ہر جھوٹے سزا اور مقدمے کے بعد عوام کے دلوں میں نوازشریف کی محبت بڑھتی گئی، عوام کی نوازشریف سے محبت اب جنون میں تبدیل ہوگئی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں ںوازشریف نے 6 ایٹمی دھماکے کیے، مودی کی جھولی میں تحفے کے طور پر کشمیر کون پھینک کر آیا؟، نوازشریف نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا تم نے کیا کیا؟، کشمیر کا مقدمہ ہارنے کے بعد ورلڈ کپ سے 2 منٹ کی خاموشی نکلی

___________________________________________

ایڈوکیٹ ریان ضیاء کراچی الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن کے لیگل ایڈوائزر منتخب

طالبان نے افغانستان میں حکومت بنائی تو مل کر کام ، برطانوی وزیر دفاع کا اعلان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.