شعیب اختر کو شاہد آفریدی سے کونسے مسئلے ہیں؟

0

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں سابق کپتان شاہد آفریدی سے بہت سے مسئلے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کے ساتھ شاہد آفریدی بھی موجود ہیں اور اس ویڈیو میں وہ بتا رہے ہیں کہ اُنہیں شاہد آفریدی کے ساتھ کون کون سے مسئلے ہیں۔

شعیب اختر نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ ’پہلا مسئلہ یہ ہے کہ شاہد آفریدی مجھ سے زیادہ بہتر نظر آتے ہیں۔‘

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ’دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ شاہد آفریدی میں مجھ سے زیادہ دور تک شاٹ مارنے کی صلاحیت ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’تیسرا مسئلہ یہ ہے کہ شاہد آفریدی کے پاس مجھ سے زیادہ شہرت ہے۔‘

شعیب اختر نے آخری مسئلہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’مجھے آفریدی کے بالوں سے بھی مسئلہ ہے کیونکہ اُن کے سر پر مجھ سے زیادہ بال ہیں۔‘

سابق فاسٹ بولر کے یہ دلچسپ مسائل سُن کر شاہد آفریدی سمیت وہاں بیٹھے دیگر کرکٹرز قہقہے لگانے لگے۔

__________________________________________________________________

مشترکہ اجلاس، وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ پہنچ گئے

مشترکہ اجلاس، وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ پہنچ گئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.