انتخابات کا اعلان کیا تو اپوزیشن سپریم کورٹ کس مقصد کےتحت گئی ؛ وزیراعظم

0

اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات کا اعلان کیا تو اپوزیشن سپریم کورٹ کس مقصد کےتحت گئی ، یہ حکومت میں آکر اپنے کیسز اورنیب ختم کرائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیلی فون لائن پر عوام کے ساتھ براہ راست بات چیت میں انہوں نے کہا کہ آج کل جو صورتحال ہے فیصلہ کیا کہ آپ کے خدشات سنوں ، ہم نے اسمبلی تحلیل کردی میں نے الیکشن کی بات کی تو یہ سپریم کورٹ چلے گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تین سال سے اپوزیشن الیکشن کا شور کررہی تھی اب انتخابات کا اعلان کیا تو سپریم کورٹ کس مقصد کےتحت گئے؟ اصل میں یہ چاہتے ہیں کہ نیب کو ختم کرے، یہ حکومت میں آکر اپنے کیسز اورنیب ختم کرائیں گے ، اپنے امپائر کھڑے ہوں، یہ لوگ الیکشن کمیشن میں مزید دو ممبر کھڑے کرنا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے ترجمان پاک فوج سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی وضاحت مانگ لی

نگراں وزیراعظم کی تقرری، صدر نے عمران خان اور شہباز شریف کو خط لکھ دیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.