جنوری 21 کو کیا ہونے والا ہے،جے یو آئی (ف) کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کا بڑا اعلان

0

جنوری 21 کو کیا ہونے والا ہے،جے یو آئی (ف) کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کا بڑا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی نے پی ٹی آئی سندھ کی لیڈر شپ کی جانب سے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان پر بلاجواز تنقید کو آسمان پر تھوکنے کا شرمناک عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ اپنی شرمناک کارکردگی پر گریباں میں جھانکے اور وفاق کی جانب سے شہر کی ترقی کیلئے جاری شدہ فنڈز کی خرد برد پر شہریوں سے معافی مانگے۔ اپنے ایک بیان میں سمیع الحق سواتی کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہری علاقوں کا بھاری مینڈیٹ بےدردی سے پی ٹی آئی کی جھولی میں ڈال کر انہیں رات کے اندھیرے میں جس طرح منتخب کروایا گیا پورا شہر اس گھناؤنے عمل کا شاہد ہے ۔ سال 2020 پی ٹی آئی کی کارکردگی اور ناکامیوں کے تسلسل اور کراچی کے شہریوں کیلئے ایک اور اذیت ناک سال تھا ، کراچی کا مینڈیٹ نکمی پارٹی کے اراکین کے حوالے کرکے شہریوں کیساتھ ایک بھونڈا مذاق کیا گیا ، کراچی کے شہری آج تک اپنے ان نمائندوں کو ڈھونڈ رہے ہیں جو ان کا چوری شدہ ووٹ لیکر اپنی جیبیں گرم کرکے پراپرٹیاں بنانے میں مصروف ہیں ۔ کراچی سے بھاری جعلی مینڈیٹ لینے والے پی ٹی آئی کے درجنوں اراکین اپنے نالائقی نااہلی کو کوس رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ شہر کا مینڈیٹ چرا کر شہر کو مسائل کے دلدل میں چھوڑ دینا قرین انصاف نہیں- انہیں اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرکے فی الفور استعفی دے دینے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کراچی میں 21 جنوری کو تاریخ ساز اسرائیل مردہ باد ملین مارچ کا انعقاد کرنے جارہی ہے جس میں لاکھوں عوام اسرائیل سے پینگیں بڑھانے والوں کیخلاف فیصلہ کن احتجاج کا آغاز کریں گے ، انہوں نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس امت مسلمہ کی عقیدتوں کا مرکز تھا اور تاقیامت رہے گا ۔

جنوری 21 کو کیا ہونے والا ہے،جے یو آئی (ف) کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کا بڑا اعلان

مولانا فضل الرحمان کی جنرل حمید گل کے بیٹے سے اہم ملاقات

عامر لیاقت نے سیدہ بشریٰ اقبال کو طلاق دے دی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.