جب رضوان آئے تو ملتان سلطانز زیادہ مضبوط ہوگئی، علی ترین

0

علی ترین کا کہنا ہے کہ جب رضوان ٹیم میں آئے تو وہ زیادہ مضبوط ہوگئی، رضوان ہمیشہ مثبت رہتے ہیں ٹیم اچھا پرفارم کرے یا نہیں ہمیشہ مسکراتے رہتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ترین نے کہا کہ  ملتان سلطانز کا ہمیشہ سے بہت اچھا کامبینیشن رہا ہے، شاہنواز دھانی آن فیلڈ اور آف فیلڈ سب کو تفریح مہیا کرتے ہیں۔

علی ترین نے کہا کہ ملتان سلطانز کے فینز کو شاہنواز دھانی متحرک رکھتے ہیں، چاہتا ہوں لاہور اور ملتان فائنل میں ہوں، ان میں جو بھی جیتے گا مجھے خوشی ہوگی۔

__________________________________________________________________پی ایس ایل7: آج کے میچز میں اسپائیڈر کیم استعمال نہیں ہوگا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.