صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن کب ختم ہوگا؟ بڑا اعلان سامنے آگیا

0

سندھ حکومت نے صوبے میں جاری لاک ڈاؤن 9 اگست کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا لاک ڈاؤن کے تناظر میں 8 اگست تک سرکاری اداروں کی بندش کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس کے تحت سندھ حکومت کے ماتحت تمام سرکاری دفاتر 31 جولائی سے 8 اگست تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب این سی او سی نے سندھ میں لگے لاک ڈاؤن کو 9 اگست کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔این سی او سی اور سندھ حکومت کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں سندھ خصوصاً کراچی کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا، اور فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں9 اگست سے لاک ڈاؤن ختم کردیا جائے گا، تاہم کورونا کی زیادہ شرح والےعلاقوں میں ایس اوپیز پر عمل درآمد سخت کرنے کا فیصلہ بھی ہوا ہے، جب کہ صونے میں سکولز کھولنے اور امتحانات لینے کا فیصلہ صوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں ہوگا۔

https://urdukhabrain.pk/%d9%be%d9%86%d8%ac%d8%a7%d8%a8-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%a9%d9%88%d8%b1%d9%88%d9%86%d8%a7-%da%a9%db%8c-%d9%86%d8%a7%d8%a6%d8%ac%db%8c%d8%b1%db%8c%d9%86-%d9%82%d8%b3%d9%85-%da%a9%db%92-%da%a9%db%8c%d8%b3/

https://urdukhabrain.pk/tokyo-olympics-julian-throw-pakistans-dream-of-winning-gold-medal-after-29-years-could-not-be-fulfilled-indian-athlete-took-the-field/

https://urdukhabrain.pk/senior-journalist-amir-mir-was-arrested-by-fia-cyber-crime/

https://urdukhabrain.pk/prime-minister-imran-khan-issued-a-message-to-arshad-nadeem-who-reached-the-final-of-the-tokyo-olympics/

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.