پی ٹی آئی رہنماؤں کو کوٹ لکھپت جیل سے کہاں منتقل کردیا گیا؟

0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتاری دینے والے رہنماؤں کو کوٹ لکھپت جیل سے منتقل کر دیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق تمام گرفتاری دینے والے رہنماؤں کو میانوالی اور دیگر جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان رہنماؤں میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اعظم سواتی شامل ہیں۔جیل ذرائع نے کہا کہ گرفتار دیگر کارکنوں کو ڈی جی خان جیل بھجوا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتاری دینے والے رہنماؤں اور کارکنان کو کوٹ لکھپت جیل پہنچایا گیا تھا۔پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو لانے والی پریزن وین کوٹ لکھپت جیل میں داخل ہوئی تھی۔اس موقع پر جیل کے باہر سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا تھا کہ آج 200 سے زائد کارکنوں نے رہنماؤں کے ہمراہ گرفتاری دی ہے۔

__________________________________________________________________

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات میں تاخیر پر چیف جسٹس آف پاکستان نے از خود نوٹس لے لیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.