شہبازشریف اورحمزہ کی پیرول پر رہائی ہوگی یا نہیں

0

شہباز اور حمزہ کی پیرول پر رہائی کی منظوری

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردارعثمان بزدار نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی والدہ کی تدفین کے سلسلے میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی منظوری دے دی۔

‘وزیرِ اعلیٰ آفس کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی پیرول پر رہائی کے معاملے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ کی سفارشات پر بھجوائی گئی سمری کی منظوری دی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے شہبازشریف اور حمزہ کے 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری دی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جیل سے پیرول پر رہائی کل (27 نومبرکو) دوپہر 2 بجے ہو گی۔

وزیرِ اعلیٰ آفس کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ نے تھرو سرکولیشن 5 روز کیلئے پیرول پر رہائی کی منظوری دی تھی۔

وزیرِ اعلیٰ آفس کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابینہ ممبران سے منظوری کے بعد سمری وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ارسال کی گئی تھی۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.