عمران خان کو کون دھمکیاں دے رہا ہے ؟ جانئے

0

عمران خان کو کون دھمکیاں دے رہا ہے؟  جانئے

شوگر مافیا نے دھمکیاں دیں، منافع چھپا کر ٹیکس چرایا، مہنگا بیچا، کسانوں کو ادائیگی نہیں کی، کارروائی پر کہا چینی غائب کردیں گے، عمران خان

اسلام آباد (مونیٹرنگ ڈسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری جدوجہد حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف تھی‘کسی لابی کا حصہ ہوں نہ میرے کاروباری مفادات ہیں ‘شوگرمافیانے منافع چھپاکر ٹیکس چرایا ‘ مال مہنگا بیچا اورکسانوں کو ادائیگی بھی نہیں کی۔جب ابتدا میں ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کی تو شوگر مافیا نے دھمکی دی اگر تم تفتیش کرو گے تو ہم چینی غائب کردیں گے اور قیمت مزید اوپر چلی جائے گی ، یہ کام بہت مشکل تھا کیونکہ سب طاقتور ایک ہی قطار میں بیٹھے ہیں جوتمام جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔حکمرانوں کی کرپشن ملکی تباہی کا سبب ہے، بدقسمتی سے ہر جگہ مافیاز بیٹھے ہیںمگر میں کسی مافیاکو پنپنے نہیں دوں گا، کسانوں کا معیار زندگی بلند کرنا اولین ترجیح ہے‘ زرعی شعبہ اس ملک کو کم مدت میں انتہائی تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے ۔ کاشتکاروں کو نئی چینی ٹیکنالوجی دیں گے ‘مہنگی بجلی کی وجہ پچھلی حکومتوں کی جانب سے کیے گئے معاہدے ہیں ‘اگر ہم قیمتیں نہیں بڑھاتے تو گردشی قرضے بڑھ جاتے ہیں اور قیمت میں اضافہ کرتے ہیں تو صنعتکار اور کسان شور مچاتے ہیں ۔ لائیو اسٹاک میں بھی بے پناہ بہتری کی گنجائش موجود ہے‘انڈسٹری پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے‘اس کے بغیر ہم قرضے واپس نہیں کر سکتے۔ منگل کو وزیر اعظم ہاؤس میں کسانوں سے ملاقات کے دوران عمران خان کو کسانوں اور کاشت کاروں نے اپنی مشکلات اور پریشانیوں سے آگاہ کیا۔کسانوں کے مسائل سننے کے بعد ان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نہ میں کسی لابی کا حصہ ہوں اور نہ ہی میرے کاروباری مفادات ہیں، میں جدوجہد کر کے اس لیے آیا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ اللہ نے اس ملک کو ہر طرح کی نعمتوں سے بخشا ہے۔ہم جب بڑے ہو رہے تھے تو ہم نے اس ملک کو اوپر جاتے اور پھر واپس نیچے آتے دیکھا جس کی وجہ یہ تھی کہ اس ملک میں ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اقتدار آتے ہی دیکھا کہ چینی کی قیمت بڑھ رہی ہے لیکن کسانوں کو پیسے نہیں مل رہےاور اس صنعت میں پورا مافیا بیٹھ گیا تھا‘بدقسمتی سے اور بھی جگہ مافیا بیٹھا ہوا ہے جو کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔

___________________________________________________

سندھ پر مسلط حکمرانوں نے صوبے میں یکساں تباہی کی، فردوس عاشق

گھوٹکی ٹرین حادثہ ، وزیر ریلوے آج اہم اعلانات کریں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.