ڈاکو کو قطب کس ولی نے بنایا؟

0

سیدنا غوث اعظم ؒجب مدینہ منورہ حاضری کے بعد واپس ننگے پائوں

بغدادکی طرف لوٹے توراستے میں ایک ڈاکوکھڑا ہوا کسی مسافر کا

انتظارکر رہا تھا تاکہ اس سے سامان چھینے۔آپ اس کے پاس

پہنچےتو آپکو کشف کے ذریعےاس کا حال معلوم ہو چکا تھا۔اس کے

دل میں بھی گزرا کہ عجب نہیں کہ یہ با ہیبت شخص سید عبد القادرؒ

ہی ہو۔آپ نے فرمایا میں ہی عبدالقادر ہوں۔چور فوراََ آپ کے قدموں

میں گر پڑا اور اس کی زبان سے’ یا سیدی عبد القادر شیاََ للہ’ جاری ہو

گیا۔آپ کو اس کی حالت پر رحم آگیا اور آپ نے ایک نگاہ خصوصی

اس پر ڈالی اور اس کو مقام قطبیت پر فائز کر دیا۔ 

(تفریح الخاطر’ صفحہ 51)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.