قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا حکم کس نے دیا ؟ مریم اورنگزیب کا اہم انکشاف

0

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا حکم کس نے دیا ؟ مریم اورنگزیب کا اہم انکشاف

 مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہونے والی بدنظمی کے حوالے سے کہا ہے کہ کل پارلیمان میں جو اہوا بہت افسوسناک ہے،وزیرا عظم عمرا ن خان نے کابینہ اجلاس میں وزرا کو اپوزیشن پر حملے اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر روکنے کا حکم دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی ترجمان مریم اورنگز یب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آٹا،چینی،براڈشیٹ اوررنگ روڈمیں ڈاکا ڈالا اور خود ہی بعدمیں شورمچاکرانکوائری کاحکم جاری کردیا۔ قومی اسمبلی کی اجلاس کے دوران وزراحملہ کرنے اورشہبازشریف کی تقریرروکنے کیلئے آئے تھے۔حکومت نے قائدحزب اختلاف اور اپوزیشن پر بلکہ پارلیمنٹ پہ حملہ کیا ہے ۔

لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومتی ارکان نے بے بس ہو کر گالی دی کیونکہ شہباز شریف صاحب کی تقریر نہیں رک سکی،جب عمران صاحب کے حکم کی تعمیل نہیں ہو رہی تھی اور شہباز شریف صاحب کی تقریر جاری رہی تو تقریر روکنے کے کئے شہباز شریف صاحب پہ بجٹ کی کتاب پھینکی گئی۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

کراچی میں سرکاری زمین سے تجاوزات ختم کرانے کا حکم

حکومت نے اپوزیشن پر نہیں پارلیمنٹ پر حملہ کیا

قومی اسمبلی ہنگامہ، ملوث ارکان کا ایوان میں داخلے پر پابندی

کراچی والوں کے لیے خوشخبری ، کل سے تیز بارش کی پیشگوئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.