فردوس عاشق اعوان نے پیپلزپارٹی کے ایم این اے کو آخر تھپڑ کیوں مارا؟

0

فردوس عاشق اعوان نے پیپلزپارٹی کے ایم این اے کو آخر تھپڑ کیوں مارا؟

مشیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندو خیل کو تھپڑدے مارا۔

فصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ایکسپریس نیوز کے اینکر پرسن جاوید چوہدری کے شو میں جھگڑا ہوا،اس دوران فروس عاشق اعوان نے قادر خان مندوخیل کا گریبان پکڑا اور انہیں تھپڑ دے مارا۔اس دوران شو پر موجود دیگر عملہ دونوں رہنماؤں کو روکنے کی کوشش کرتا رہا،فوٹیج میں فردوس عاشق اعوان کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا موقف ہے کہ ویڈیو پوری جاری نہیں کی گئی،انہوں نے دعویٰ کیا کہ وقفے کے دوران عبدالقادر مندوخیل نے مجھے اور والد کو گالیاں دیں۔

فردوس عاشق اعوان اور عبدالقادر مندوخیل کا جھگڑا ، مکمل تفصیلات نیچے ملاحظہ فرمائیں

اس حوالے سے اب مکمل ویڈیو میں سامنے آ گئی ہے۔دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ اس وقت ہوا جب عبدالقادر مندوخیل نے کہا کہ اگر فرودس عاشق اعوان اسی طرح بولتی رہیں تو میں بھی بولوں گا۔جس پر فردوس عاشق نے کہا کہ بولتے رہیں،پھر دونوں نے ایک دوسرے پر لفظی جنگ اور الزمات کی بوچھاڑ کر دی۔ فردوس عاشق نے عبدالقادر مندوخیل پر کرپشن کا الزام عائد کیا تو انہوں نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بھی بسوں میں کرپشن کی۔جب آپ کو وزیر اطلاعات سے ہٹایا گیا کہ تو آپ کی کرپشن کی خبریں سامنے آئیں،آپ نے کمیشن لیا، فردوس عاشق اعوان کرپشن کے الزامات پر غصے میں آ گئیں اور کہا کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں،دونوں رہنما ایک دوسرے کی باتوں کو بکواس کہتے رہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپشن ثابت کرو۔پی پی رہنما نے کہا کہ میں تو آئندہ دکھا رہا ہوں۔عبدالقادر مندوخیل نے حال ہی میں ٹرین حادثے پر فردوس عاشق کے دئیے گئے بیان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسے بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہئیے۔معاون خصوصی نے کہا کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا،آپ کے وزیر اعلیٰ سندھ جائے حادثہ پر کیوں نہیں پہنچے۔دونوں کے درمیان کرپشن اور دیگر الزامات کی وجہ سے بحث طول پکڑ گئی اور آخرکار فردوس عاشق نے عبدالقادر مندوخیل کو تھپڑ دے مارا۔

_____________________________________________________________

پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکول کی سطح پر فوری امتحانات شروع کر دئے جائیں

 ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیاں لگائی جائیں گی

مریم نواز کا جاوید لطیف کی ضمانت منظور ہونے پر ردعمل آگیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.