کیا پاکستان میں گاڑیاں بجلی سے چلیں گی؟

0

کیا پاکستان میں گاڑیاں بجلی سے چلیں گی؟

وزیراعظم عمران خان کا ورلڈ کلائیمٹ ایکشن سمٹ سے خطاب:  

 پاکستان کلین انرجی کی جانب گامزن ہے، 2030 تک مجموعی توانائی کے 60 فیصد ذرائع کو کلین انرجی اور 30 فیصد گاڑیوں کو بجلی پر منتقل کرنے کا ہدف ہے، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانے کے لئے تمام تر اقدامات کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار عمران خان نے موسمیاتی تبدیلیوں پر پیرس معاہدے کی پانچویں سالگرہ پر بین الاقوامی ورچوئل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا ماحولیاتی آلودگی میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے تاہم یہ افسوس ناک ہے کہ پاکستان ماحولیاتی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا پانچواں ملک ہے۔  سب سے پہلے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے قدرتی ذرائع بروئے کار لائیں، اس سلسلے میں ہم آئندہ تین سال میں 10 ارب درخت لگا رہے ہیں، ہم نے نیشنل پارک اور محفوظ علاقوں کی تعداد 30 سے بڑھا کر 45 کی ہے، ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کوئلے کی بجائے پانی سے بجلی کی پیداوار پر توجہ دے گئے، ہم نے کوئلے سے چلنے والے توانائی کے دو منصوبوں کو ختم کر دیا ہے، جن سے 2600 میگاواٹ بجلی حاصل ہونا تھی، ہم نے ہائیڈرو الیکٹرسٹی پر منتقل کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کلین انرجی کی جانب گامزن ہے، 2030 تک مجموعی توانائی کے 60 فیصد کو کلین انرجی اور قابل تجدید توانائی پر منتقل کرنے کا ہدف ہے، 2030 تک 30 فیصد گاڑیوں کو بجلی پر منتقل کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانے کیلئے تمام تر ممکن اقدامات کرے گا

اولیاء کرام کے مزارات ہدایت کا سرچشمہ اور رشد و ہدایت کے مراکز ہیں دیوان احمد مسعود سجادہ نشین بابا فرید گنج شکر

کیا پاکستان میں گاڑیاں بجلی سے چلیں گی؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.