آل راؤنڈر کے بطور کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کو تیار ہوں، شاداب

0

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اچھا موقع مل جائے گا، بطور آل راؤنڈر کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کو تیار ہوں۔

 اردو خبریں کو انٹرویو میں شاداب خان نے کہا کہ وہ خود کو پاور پلے اور ڈیتھ اوورز میں بھی بولنگ کیلئے تیار کر رہے ہیں تاکہ ورلڈ کپ میں کردار ادا کرسکیں۔

شاداب کا کہنا تھا کہ انگلینڈ سے سیریز میں اپنی بولنگ کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ آسٹریلیا میں اس سے مستفید ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ سے سیریز میں صحتمند مقابلہ ہوگا، پی ایس ایل کھیل کر انگلینڈ کے پلیئرز کو یہاں کا کافی اندازہ ہوگیا ہے۔

انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں شاداب خان نے کہا کہ ہمیں ہر چیز میں بہتری کرنی چاہیے، فیلڈنگ اور بولنگ اچھی جارہی ہے لیکن مزید بہتر کرسکتے ہیں، بیٹنگ میں مجھے لگتا ہے تھوڑی زیادہ بہتری لانا ہوگی آسٹریلیا میں ہائی اسکورنگ میچز ہوسکتے ہیں، گراؤنڈز کے حساب سے بھی ہمیں پریکٹس کرنا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بال کے ساتھ ساتھ بیٹ تھام کر بھی ٹیم کیلئے اپنا کردار ادا کرسکتا ہوں۔جو ہمارا کامبی نیشن ہے اس میں میرا اور نواز کا بہت اہم رول ہے، جس طرح ایشیا کپ میں بھی آپ نے دیکھا کہ ہمیں کسی بھی ٹائم پر بھیجا جاسکتا تھا، اس چیز کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں کیوں کہ بطور آل راونڈر آپ کو ہمیشہ تیار رہنا چاہئے۔

شاداب خان نے کہا کہ اوپر کے نمبر پر اچھی پرفارمنس ہوئی ہے لیکن جہاں ٹیم کو ضرورت ہوگی وہاں بیٹنگ کروں گا، امید کرتا ہوں کہ ایسی صورتحال نہ ہو کہ اوپر بیٹنگ کی ضرورت پڑے لیکن اگر ضرورت پڑی تو انشا اللّٰہ اچھا کھیلوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم کا کوئی ایک خاص بیٹر نہیں جو ہدف پر ہو اور جہاں ٹیم کو ضرورت ہوگی وہاں ٹیم کے کام آنے کی کوشش کروں گا۔ انفرادی طور پر کوشش ہوگی کہ خود کو بطور آل راؤنڈر مزید بہتر بنایا جائے۔

انٹرویو میں جب شاداب خان سے پوچھا گیا کہ کس طرح کی ویریئشن پر کام کررہے ہیں تو ان کا کہنا تھا ’’میں نے ابھی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں کھیلا تھا تو مجھے کچھ اسٹرگل کرنا پڑا تھا، پاور پلے میں نیا بال کرایا جس میں مشکل ہوئی لیکن وہ اچھا تجربہ رہا کیوں کہ کہیں بھی ٹیم کو ضرورت پڑ سکتی ہے، پاور پلے میں بھی ڈیتھ اوور میں بھی، کوشش کررہا ہوں کہ خود کو اس طرح تیار کرسکوں کہ پاور پلے میں بھی بولنگ کرسکوں، ڈیتھ میں بھی کرسکوں، تاکہ کسی بھی وقت ٹیم کے کام آسکوں۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے پلیئرز کا اندازہ ہے کیوں کہ ایک دوسرے کیخلاف کافی کرکٹ کھیلی ہے انگلینڈ کے پلیئرز بھی پی ایس ایل کھیلے ہیں، ان کو بھی ہمارے بارے میں اندازہ ہے، ہمیں بھی ان کے بارے میں اندازہ ہے جس کی وجہ سے سات میچز کی اس سیریز میں کافی صحتمد مقابلہ ہوگا۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ہونیوالی فرنچائز کرکٹ کرکٹرز کی ڈیولپمنٹ میں اہم کرد

__________________________________________________________________

عمران کو پارٹی کے کچھ نہیں بہت سے لوگ بائی پاس کررہے ہیں

متاثرینِ سیلاب کی گالیاں سن کر نہیں، الیکشن کی خبر پر غصہ آتا ہے: وزیرِ اعلیٰ سندھ

بلاول بھٹو نیویارک پہنچ گئے، واشنگٹن میں اہم شخصیت سے ملاقات کی قیاس آرائیاں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.