افغانستان سے انخلاء: کن ایئر فورسز، فضائی کمپنیوں نے کردار ادا کیا

0

امریکا اور نیٹو افواج کے افغانستان سے واپس جانے کے بعد انخلاء کا مرحلہ بھی غیر متوقع طور پر 24 گھنٹے پہلے ہی مکمل کر لیا گیا۔

غیر ملکیوں کو ہنگامی طور پر افغانستان سے باہر نکالنے کے آپریشن میں سب سے اہم کردار امریکی ایئر فورس کا ہے جبکہ دیگر 12 مختلف ممالک کی ایئر فورسز بھی یو ایس اے ایف کے شانہ بشانہ رہیں۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) سمیت 27 سے زائد کمرشل فضائی کمپنیوں نے بھی اس مشن میں بھرپور کردار ادا کیا۔

ان کمرشل ایئر لائنز کے ذریعے مسافروں کو براہِ راست کابل سے آخری منزل تک پہنچایا گیا یا انہیں ٹرانزٹ مقام تک منتقل کیا گیا۔

ان ایئر لائنز میں پی آئی اے، ایئر بیلجیئم، ایئر یورپا، ایئر انڈیا، ایئر ٹینکر، ایسٹرن ایئر لائنز، ایتھوپین ایئر لائنز، فری برڈ ایئر لائنز، گلوبل ایکس، ہائی فلائی، جورڈن ایوی ایشن، کام ایئر، کلاس جیٹ، ایل او ٹی، نیشنل ایئر لائن، قطر ایئر ویز، ایس اے ایس، اسٹار ایسٹ، سن کنٹری، تروم ایئر لائن، ترکش ایئر لائنز، واموس، سیف ایئر، اجوا ایئر، افریقی چارٹر لائن کے علاوہ دوسرے ادارے بھی شامل ہیں۔

افغانستان سے انخلاء کے لیے امریکی ایئر فورس، نیٹو، اقوامِ متحدہ، ترکش ایئر فورس، رائل ایئر فورس، اسپین ایئر فورس، اٹلی ایئر فورس، رائل نیوزی لینڈ ایئر فورس، رائل آسٹریلین ایئر فورس، قطر ایئر فورس، رائل سعودی ایئر فورس، بیلجیئم ایئر فورس اور دیگر فوجی اداروں نے انتہائی سرگرمی سے خدمات سر انجام دیں۔

افغانستان سے امریکی قیمتی جنگی ساز و سامان جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی منتقل کرنے کے لیے ایس اے سی ہیوی ایئر لفٹنگ ونگ بھی غیر معمولی طور پر سر گرم رہا۔

__________________________________________________________________

خیر پور:طالب علم پر تشدد کرنیوالا قاری گرفتار

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 66 اموات

عام آدمی کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.