صوبائی وزیر جنگلات سید ناصر حسین شاہ نے ایم نائن موٹر وے پر زیتون کا پودا لگا کر olive garden کا آغاز کر دیا۔

0
                                     ماحولیات کا عالمی دن
صوبائی وزیر جنگلات سید ناصر حسین شاہ نے ایم نائن موٹر وے پر زیتون کا پودا لگا کر olive garden کا آغاز کر دیا۔

کراچی(نمائندہ اردو خبریں جاوید ہاشمی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق ماحولیات کے عالمی دن پر صوبے کے مختلف علاقوں میں تقاریب منعقد کی گئی ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ

تھڈو ڈیم کے بعد کراچی میں زیتون کا یہ دوسرا فارم قائم کیا گیا ہے۔ سید ناصر حسین شاہ
موسمی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کے لیے ہم سب کو اپنے حصہ کا ایک پودا لگانا چاہیے۔ صوبائی وزیر جنگلات سندھ

کراچی (5 جون): صوبائی وزیر جنگلات سید ناصر حسین شاہ نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر سعدی گارڈن کے قریب ایم نائن موٹر وے پر زیتون کا پودا لگا کر محکمہ فاریسٹ کی سوشل فاریسٹری ونگ کے تحت olive farm/ nursary کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر سیکریٹری محکمہ جنگلات سندھ ڈاکٹر بدر جمیل میندھرو، چیف کنزرویٹر جاوید مہر، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر مقصود احمد میمن اور محکمہ جنگلات کے افسران موجود تھے۔ صوبائی وزیر جنگلات نے olive farm کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو سوشل فاریسٹری ونگ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر مختلف علاقوں میں تقاریب منعقد کی گئی ہیں۔ تھڈو ڈیم پر olive farm کے کامیاب تجربے کے بعد سعدی گارڈن کے قریب olive کا یہ کراچی میں دوسرا فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے ویژن کے مطابق سرسبز سندھ اور خوشحال پاکستان پروگرام کے تحت صوبے بھر میں روڈ سائیڈس، کینالوں کے پشتوں اور کچے کے علاقوں میں درخت لگائے جا رہے ہیں تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم سے کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں کراچی، حیدرآباد، سکھر ، لاڑکانہ میں اربن فاریسٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ باالخصوص میاکی فاریسٹ کو ترجیح دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری آپ میڈیا سے التجاء ہے اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں اور لوگوں کو آمادہ کریں کہ وہ اپنے اپنے حصہ کا پودا لگائیں تاکہ نہ صرف ملک سرسبز بنے اور ماحول بھی بہتر ہو سکے۔

پاکستان ماحولیات کے عالمی دن کی آج میزبانی کر رہا ہے

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.