کیبل پر پسندیدہ چینل دیکھنے کے لیے پیسے ادا کرنے پڑیں گے

0

کیبل پر پسندیدہ چینل دیکھنے کے لیے پیسے ادا کرنا پڑیں گے

حکومت نے کیبل ڈیجیٹلائزیشن پالیسی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹی وی

دیکھنے کے شوقین افراد کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔حکومت نے صارفین کے لیے نئی کیبل

ڈیجیٹلائزیشن پالیسی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پالیسی کے مطابق پسندیدہ چینل دیکھنے کے لیے

پیسے ادا کرنا پڑیں گے۔

صارفین کو پسندیدہ چینل دیکھنے کے لیے سبسکرائب کرنا پڑے گا۔وفاقی کابینہ کو آج کیبل ڈیجیٹلائزیشن

پالیسی دی جائے گی۔کیبل ڈیجیٹلائزیشن پالیسی سسٹم ڈی ٹی ایچ سے بھی زیادہ جدید ہے۔دوسری جانب

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین محمد سلیم بیگ نے کہا ہے کہ پاکستانی

ڈی ٹی ایچ اس سال کے آخر تک شروع کیا جائے گا. کرونا وائرس وبا کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔

مقامی ڈی ٹی ایچ ہزاروں لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے علاوہ ملک کی معیشت میں

اربوں روپے کی سرمایہ کاری میں مددگار ہوں گے۔وہ غیرقانونی ڈی ٹی ایچ کے پھیلاؤ کی لعنت کو

روکنے کیلئے پیمرا ریجنل آفس لاہور کی انفورسمنٹ ٹیموں کے کریک ڈاؤن کے دوران قبضہ میں لیے

گئے ہزاروں غیر قانونی ڈیکوڈرز ، رسیورز ، ڈش انٹیناز ،غیر قانونی کیبل نیٹ ورکس میں استعمال

ہونے والے کمپیوٹرز وغیرہ کو تلف کرنے کی تقریب میں خطاب کررہے تھے ۔

چیئرمین پیمرا نے کہا کہ غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کی دستیابی پاکستانی ڈی ٹی ایچ کے ساتھ ساتھ

معیشت کے لئے بھی ایک ممکنہ خطرہ ہے۔ کریک ڈاؤن کے دائرہ کار کو کیبل ٹی وی آپریٹرز تک

 

بڑھایا جائے گا جوانڈین ڈی ٹی ایچ اور دیگر ذرائع سے غیر قانونی چینلز تک رسائی حاصل کرکے اس

غیرقانونی کاروبار کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اتھارٹی سپریم کورٹ کے

احکامات پرمن وعن عمل درآمد کے لئے پرعزم ہے تاکہ پاکستان کی معاشرتی ، ثقافتی ، مذہبی اور

اخلاقی اقدار کا تحفظ ہو۔

_____________________________________________________________

شہباز شریف کی تقریر، حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں جھڑپ، گالم گلوچ

عمران خان نے بھی انصاف کا وعدہ پورا نہیں کیا، ڈاکٹر طاہر القادری

اپوزیشن کے شور شرابے میں سندھ کا بجٹ پیش

اپوزیشن کے شور شرابے میں سندھ کا بجٹ پیش

کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، ہنگامہ آرائی

پنجاب میں کورونا ویکسین ختم، عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.