زاہد اکرم درانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا

0

جے یو آئی کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی سے حلف لیا۔

آج کا قومی اسمبلی کا اجلاس 3 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل تھا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی حلف برداری بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ تھی۔

ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس کی صدارت سنبھال لی

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے اجلاس کی صدارت سنبھال لی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ آئین و قانون کی جنگ لڑی ہے، ہمارے خاندان کے کئی افراد مختلف عوامی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

زاہد اکرم درانی نے کہا کہ اس کرسی پر مجھ سے پہلے جو فرد تھے انہوں نے آئین کو پامال کیا، میں ڈپٹی اسپیکر کی کرسی کا مورال بحال کروں گا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ قوم کی خدمت ہمیں ورثے میں ملی ہے، بلا مقابلہ منتخب کرنے پر ایوان کا مشکور ہوں، مجھے جو عہدہ ملا اسے آئین و قانون کے مطابق چلاؤں گا۔

__________________________________________________________________

وزیراعظم کا عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.