زلمی نے یونائیٹڈ کو 10 رنز سے شکست دیگر اس سے تیسری پوزیشن بھی چھین لی

0

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے 24ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 10 رنز سے شکست دے کر اس سے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔ 

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جہاں اس نے یونائیٹڈ کو 207 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 196 رنز ہی بناسکی۔ 

نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین اعظم خان نے 45 گیندوں پر 85 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو نہ جتواسکے۔

مستقبل کپتان شاداب خان کی غیر موجودگی میں میدان میں اترنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز کی پشاور زلمی کے بیٹرز نے درگت بنادی۔ 

پہلے نوجوان محمد حارث نے 32 گیندوں پر 70 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اس کے بعد شعیب ملک کے 38 اور یاسر خان کے 35 رنز کے ساتھ دیگر بلے بازوں کی کوششوں سے پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 206 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے تجربہ کار فہیم اشرف 3 وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے جبکہ ان کے علاوہ وقاص مقصود نے 2 اور لیام ڈاسن، مرچنگ ڈی لینگے، ظاہر خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ 175 پلس اسکور کر کے حریف ٹیم کو دباؤ میں لائیں گے۔

شاداب کی غیر موجودگی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے والے آصف علی نے کہا کہ ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی ہیں، کچھ کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی پرفارم کر کے آئیں گے، پی ایس ایل میں اچھا موقع ہے۔

اپنے بارے میں آصف علی کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو بولنگ بھی کروں گا۔

فائنل الیون: 

آصف علی کی قیادت میں میدان میں اترنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں رحمان اللہ گرباز، مبشر خان، دانش عزیز، لیام ڈاؤسن، اعظم خان، فہیم اشرف، وقاص مقصود، محمد موسیٰ، مرچنگ ڈی لینگے اور ظاہر خان شامل ہیں۔ 

پشاور زلمی کی ٹیم کپتان وہاب ریاض، حضرت اللّٰہ زازئی، بین کٹنگ، محمد حارث، حسین طلعت، شرفین ردرفورڈ، سلمان ارشاد، لیام لیونگسٹن، عثمان قادر اور یاسر خان پر مشتمل ہے۔

گزشتہ میچ:

ایونٹ کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دی تھی۔

__________________________________________________________________

قوم دیکھ رہی ہے کس کے چہرے پر 12 بجے ہوئے ہیں، احسن اقبال

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.