رابطوں کا مطلب یہ نہیں کہ ہم طالبان حکومت تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں، یورپی یونین نے کھل کر اعلان کردیا

0

یورپی یونین کے اعلیٰ عہدیداروں نے طالبان کو بتایا ہے کہ زیادہ سے زیادہ افغان شہریوں کو نکالنے کے لیے جاری مذاکرات کا مطلب یہ نہیں کہ یورپی یونین گروپ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپور ٹ کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارسلا فان نے طالبان سے رابطے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔کونسل آف یورپ کے صدر چارلس مشیل کے ساتھ مل کر انھوں نے سپین کےشہر میڈرڈ کے قریب قائم ایک مرکز کا دورہ کیا جو افغانستان چھوڑنے والوں کو وصول کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

انھوں نےکہاکہ اس نازک وقت میں ہمارے طالبان کےساتھ آپریشنل رابطے ہیں کیونکہ ہمیں اس مشکل وقت میں کابل ایئرپورٹ پر لوگوں کی منتقلی کو آسان بنانے کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے،یہ سیاسی مذاکرات سے بالکل مختلف ہے، طالبان کے ساتھ کوئی سیاسی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں اور طالبان کو تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

جنید صفدر کی شادی کی تقریب جاری ،ہال کے باہر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آگئے ،دھکم پیل

رحمان ملک نے ملا برادر کو ماضی کی اہم بات یاد کراتے ہوئے ٹی ٹی پی سربراہ اور دیگر رہنماؤں کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.