پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا بینچ 5 ارکان کا ہو یا فل بینچ ہو فرق نہیں پڑتا، بس بتایا جائے کہ الیکشن 90 دن میں ہوں گے یا نہیں۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ انتخابات سے انتہائی خوفزدہ اور اپنے سزا یافتہ لیڈروں کو پاک کرنے کیلئے بےچین ہیں، اپنے مقاصد کیلئے یہ لوگ آئین، قانون کی حکمرانی کی کسی بھی علامت کو تباہ کرنےکو تیار ہیں۔
5 رکنی بنچ ہو یا فُل کورٹ،ہمیں اس سےکچھ فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم صرف یہ جانناچاہتےہیں کہ انتخابات آئین میں فراہم کردہ مدت (90روز)کےدوران ہورہے ہیں یا نہیں!میں نےاپنی 2اسمبلیاں تحلیل کرنےسےقبل اپنے چوٹی کے آئینی ماہرین سے مشاورت کی اور ان سب کی متفقہ رائےتھی کہ انتخاب کے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 30, 2023
عمران خان نے کہا کہ واضح ہوگیا انتخابات کے انعقاد کیلئے 90 دن کی آئینی شق انہیں ناگوار تھی، امپورٹڈ حکومت، ان کے ہینڈلر اور سمجھوتہ کرنے والا الیکشن کمیشن آئین کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
الیکشن کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں، کمیشن کو تیار رہنا چاہیے: جسٹس منیب اختر