بس حادثے میں 30 افراد کی ہلاکت، وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کو بڑا حکم دے دیا
وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب کو ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) بس حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو فوری سہارا فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ “راجن پور جانے والی بس کو ڈی جی خان کے قریب پیش آنے والے المناک حادثے اور اس کے نتیجے میں 30 قیمتی جانوں کے ضیاع پرنہایت رنجیدہ اورصدمے میں مبتلا ہوں۔ میں نے پنجاب حکومت کومتاثرہ خاندانوں کی مدد کرنے اورانہیں فوری سہارافراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔میری تمام ترہمدردیاں سوگوارخاندانوں کیساتھ ہیں۔”